انٹرنیشنل
عمران خان کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا معاملہ، برطانوی وزیر خارجہ کا کیا مؤقف تھا؟
پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، حکام نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے: برطانوی وزیر خارجہ

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے معاملہ پر برطانوی وزیر خارجہ کا بڑا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی ایم پی کم جانسن کے خط کے جواب میں برطانوی مؤقف واضح کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، حکام نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ عدالتی معاملات، ملک کا اندرونی مسئلہ ہے، تاہم بین الاقوامی ذمہ داریاں اور بنیادی آزادی کا احترام ضروری ہے، سیاسی مخالفت، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں۔



