انٹرنیشنل

سموگ کے باعث نظام زندگی درہم برہم، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ

نئی دہلی حکومت نے پرائمری اسکولوں کو اگلے نوٹس تک کلاسز بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ پرائمری اسکول اگلی ہدایات تک آن لائن کلاسز میں منتقل کر دیے جائیں گے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی سموگ کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نئی دہلی موسم سرما میں فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں مسلسل سرفہرست ہے۔ نئی دہلی کی فضا میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 995 ریکارڈ کی گئی جسے انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔ خراب فضائی معیار کے باعث نئی دہلی حکومت نے پرائمری اسکولوں کو اگلے نوٹس تک کلاسز بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ پرائمری اسکول اگلی ہدایات تک آن لائن کلاسز میں منتقل کر دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ بھارت میں شدید اسموگ نے تاج محل اور دیگر سیاحتی مقامات کو بھی دھندلا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button