انٹرنیشنل
شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے آتے ہی کونسا بڑا اعلان کر دیا؟
شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے ملک کی فضائی حدود اتوار کی دوپہر سے کھول دی ہے' فضائی حدود کی بندش کے خاتمے کے بعد سے شامی فضائی حدود سے پروازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے

شام (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے آتے ہی بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد شام کی عوام نے سکھ کا سانس لیا یا ایک بار پھر سر پکڑ کر بیٹھ گئی؟ بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شام کی نئی عبوری انتظامیہ نے ملک کی فضائی حدود اتوار کی دوپہر سے کھول دی ہے۔ فضائی حدود کی بندش کے خاتمے کے بعد سے شامی فضائی حدود سے پروازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔ اردن کے دارالحکومت اومان سے بیروت کے لیے پہلی پرواز ایم ای اے 311 نے دمشق کے اوپر سے منزل تک سفر کیا۔ جس کے بعد بغداد، جدہ اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں بھی شامی فضائی حدود سے گزریں۔ شام کی فضائی حدود ایک ہفتہ قبل بشار الاسد کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے بند کی گئی تھی۔