انٹرنیشنل
شام کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ، گولان پہاڑیوں پر یہودی آبادی میں اضافہ’ لاکھوں ڈالرز مختص
اس وقت گولان کی پہاڑیوں پر 50 ہزار سے زائد یہودی اور دروز آباد ہیں' یہ علاقہ اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں شام سے حاصل کیا تھا: میڈیا کا دعویٰ

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے شام کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے متنازع گولان پہاڑیوں پر یہودی آبادی میں اضافہ کی پلاننگ تیار کرلی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام کی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوجی اڈوں اور تنصیبات پر 800 سے زائد بار بمباری کرکے اسے تباہ کردیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کی گولان پہاڑیوں میں یہودی آباکاری میں اضافے کا منصوبہ تیار کرلیا اور اس کی منظوری بھی لے لی۔ اس منصوبے سی گولان کی پہاڑیوں میں یہودی آباکاروں کی تعداد دگنی ہوجائے گی’ جس کے لیے 11 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس وقت گولان کی پہاڑیوں پر 50 ہزار سے زائد یہودی اور دروز آباد ہیں۔ یہ علاقہ اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں شام سے حاصل کیا تھا۔



