انٹرنیشنل
القاعدہ کی امریکہ سے دوستی کیسے ممکن ہوئی؟ شام میں مزاحمتی گروپ کو کس حمایت حاصل تھی ؟
مزاحمتی گروپ حیات التحریرالشام HTS کا تعلق القاعدہ کے ساتھ تھا جبکہ اس HTSکو امریکہ اور مغرب کی بھرپور حمایت حاصل تھی: انٹرنیشنل میڈیا کا دعویٰ

شام (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں سب سے آگے رہنے والے مزاحمتی گروپ حیات التحریر الشام کو کس کی حمایت حاصل تھی؟ القاعدہ کی امریکہ سے دوستی کیسے ممکن ہوئی؟ بڑی خبر سامنے آگئی ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حزب اختلاف میں سے سب سے آگے رہنے والا اور مزاحمتی گروپ حیات التحریرالشام HTS ہے جو کہ ایک دہشت گرد جہادی گروپ ہے، جس کا تعلق القاعدہ کے ساتھ جا جڑتا ہے۔ یہ گروپ نصرہ فرنٹ میں سے نکلا جو کہ شام میں القاعدہ کی برانچ تھی۔ گویا ایک آمر سے جان چھڑوا کے اب شام کو عالمی دہشت گردوں کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ اس HTS کو امریکہ اور مغرب کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔