انٹرنیشنل
برطانیہ میں مسلسل تیز ہوائیں، 100 سے زائد پروازیں منسوخ، مسافر ذلیل و خوار ہونے پرمجبور
اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس بھی معطل' سکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ اور ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں رات 9 بجے تک تیزہواؤں کی ییلو وارننگ جاری

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مسلسل تیز ہوائوں نے ناصرف نظام زندگی کو مفلوج بنا دیا بلکہ 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہونے پر مسافر ذلیل و خوار ہونے پر مجبورہوگئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 100 پروازوں کا منسوخ ہونا انتہائی غیر معمولی ہے اور اس کے نتیجے میں 15 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوں گے۔میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان فیری سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ، ناردرن آئرلینڈ اور ویلز سمیت شمالی و مغربی انگلینڈ میں رات 9 بجے تک تیزہواؤں کی ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔