انٹرنیشنل

بنگلہ دیش کا بھارت سے بڑا مطالبہ ،مودی حکومت جواب دینے سے قاصر

بنگلہ دیش حکومت نے شیخ حسینہ واجد اورسابق کابینہ کے وزرا، مشیروں اور دیگر حکام کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے ا لزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں

نئی دہلی ( مانیٹر نگ ڈیسک )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے نئی دہلی کو ایک سفارتی مکتوب بھیجا ہے جس میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے،جواگست میں بنگلہ دیش سے فرار ہونے کے بعد سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔ملک کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش چاہتا ہے کہ شیخ حسینہ وطن لوٹ کر عدالتی عمل کا سامنا کریں۔یہ سفارتی مکتوب نئی دہلی میں بنگلہ دیشی ہائی کمان نے ہندوستان کی وزارت خارجہ کے حوالے کی۔ جبکہ ہندوستانی حکومت نے اس زبانی مکتوب کے موصول ہونے کی تصدیق کی، لیکن وزارت کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج کے بعد حکومت کا تختہ پلٹ دیا گیا تھا، جس کے بعد شیخ حسینہ فرار ہوکر اگست کو ہندوستان آگئی تھیں۔بنگلہ دیش میں قائم انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے شیخ حسینہ واجد اور کئی سابق کابینہ کے وزرا، مشیروں، اور فوجی اور سول حکام کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے ا لزامات کے تحت گرفتاری وارنٹ جاری کیے ہیں۔

مشیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا کہ ڈھاکہ اور نئی دہلی کے درمیان حوالگی کا معاہدہ پہلے سے موجود ہے اوراس کے تحت حسینہ کو بنگلہ دیش واپس لایا جا سکتا ہے۔گزشتہ ماہ، عبوری حکومت کے دن مکمل ہونے پر قوم سے خطاب میں، بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا کہ وہ حسینہ کی حوالگی کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر قتل میں انصاف کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حسینہ حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران طلبا اور کارکنوں سمیت تقریبا 1500افراد ہلاک اور 19ہزار افرادزخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button