کھیل

واحد ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے آئرلینڈ ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

مشفیق الرحیم نے 51 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا ، آئرلینڈ کی ٹیم جسے 2018 میں ٹیسٹ سٹیٹس ملا تھا کی یہ چار ٹیسٹ میچوں میں چوتھی شکست ہے

میرپور(آن لائن)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو واحد ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیدی،آئرلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 292 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے بعد بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف ملا تھا

جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم آغاز میں مشکلات کا شکار ہوئی اور 43 پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں تاہم اس موقع پر مشفیق الرحیم نے 51 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا ، آئرلینڈ کی ٹیم جسے 2018 میں ٹیسٹ سٹیٹس ملا تھا کی یہ چار ٹیسٹ میچوں میں چوتھی شکست ہے ، میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم 214 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 369 رنز بنائے تھے۔

فلسطینی عوام پر اسرائیلی تشدد،بولر شاہین شاہ آفریدی تڑپ اُٹھے،جزباتی پیغام جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button