انٹرنیشنل

آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک ،مودی سرکار پریشان ،بھارتی وزیر خارجہ کا واشنگٹن میں قیام مشکل

واشنگٹن میں بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کے موقع پر سکھ برادری کا بھرپور احتجاج، فضا خالصتان کی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے دورہ امریکا کے دوران اپنے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی۔ ایسے موقع پر جب کہ بھارتی وزیرخارجہ اعلی امریکی حکام سے ملاقاتیں کر رہے تھے، سکھ کمیونٹی کے بڑے گروپ نے ان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔اس موقع پر خالصتان کے پرچم اٹھائے سکھ کمیونٹی نے خالصتانی کی آزادی کے نعروں کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی عمارت کی طرف مارچ کیا۔

مظاہرین امریکی شہری گروپتونت سنگھ پنن کو نشانہ بنانے اور کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی مبینہ سازش پر مودی حکومت اور ہندوستانی انٹیلیجنس ایجنٹوں کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ میں احتجاج کے بعد مظاہرین کا یہ گروپ واشنگٹن ڈی سی میں ہندوستانی سفارت خانے کے باہر جمع ہوا، جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب ہندوستانی پرچم کو تلواروں سے کاٹ دیا۔خالصتان کے جھنڈے اٹھائے اور مودی کے خلاف نعرے لگاتے سکھوں نے ایک آزاد سکھ ریاست خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button