انٹرنیشنل

جنوبی کوریا طیارہ حادثہ، سی ای او جیجو ایئر نے پوری دنیا کے سامنے سر جھکا کر معافی مانگ لی

طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے اور گرنے والے طیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں

جنوبی کوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہونے والے جیجو ایئر کے جہاز حادثے کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) نے پوری دنیا کے سامنے سر جھکا کر معافی مانگ لی جو بڑی خبر ہے۔

جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے پریس کانفرنس سے قبل ائیرلائن کے اعلی حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی۔انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے اور گرنے والے طیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریاکے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے جہاز حادثے میں179 افراد ہلاک ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔ جنوبی کوریا کے طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر اردگرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ جہاز میں عملے سمیت 181 افراد سوار تھے جن میں سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔ جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button