انٹرنیشنل

طالبان حکومت نے خواتین پر مزید کونسی پابندیاں لگا دیں، بڑی خبر آگئی

افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے' حکومتی احکامات پر عملدر آمد کی ہدایت بھی کر دی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان حکومت نے خواتین پر مزید کونسی پابندی لگا دی ہیں؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے جس نے پوری دنیا میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کی وزارت اقتصادیات نے کہا کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دو سال قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button