انٹرنیشنل
بھارت میں افسوسناک واقعہ ،تین اہلکار ہلاک
بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا تفصیلات کے مطابق بھارت میں بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر دھرو، گجرات کے علاقے پوربندر میں معمول کی تربیتی پرواز کر رہا تھا کہ اس دوران ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔میڈیا کے مطابق حادثے میں عملے کے3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
میڈیا تفصیلات کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ہال) نے ہی بنایا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر 2002 سے بھارتی مسلح افواج میں مختلف سروسز کے لیے زیر استعمال ہے۔