انٹرنیشنل

چین کا بھارتی حصے پر قبضہ، دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جنگ کے آثار

چین نے بھارت کے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کرکے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس پر مودی سرکار کافی سیخ پا ہے

بیجنگ ( مانیٹر نگ ڈیسک ) چین نے بھارت کو ایک اور دھچکا دیا ہے ۔ چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے قبضے میں کر لیا ہے ۔ چین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کرکے 2 نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ چین کے اس عمل کے بعد مودی حکومت سیخ پاہے اور بھارتی وزارت خارجہ نے بیجنگ کے خلاف احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

چین نے لداخ کے متنازع علاقے میں اپنی حدود کو وسعت دیتے ہوئے ہوتان پریفیکچر میں 2 نئی کاؤنٹیوں کا قیام عمل میں لایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہیان کاؤنٹی اور ہیکانگ کانٹی چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد قائم کی گئی ہیں۔ ان کاؤنٹیوں میں اکسائی چن کا ایک بڑا حصہ شامل کیا گیا ہے، جسے بھارت اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔

بھارتی حکومت نے پیشرفت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے بیجنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال کے مطابق ہوتان پریفیکچر میں 2 نئی کانؤٹیز کے کچھ حصے لداخ میں آتے ہیں۔ چین کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔

چینی دفاعی ترجمان نے دسمبر 2024 میں کہا تھا کہ چین سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے تیار ہے۔ تاہم، اس نئے اعلان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، چین کے اس اقدام سے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

دفاعی ماہرین چین کے اس عمل کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت اس پر صرف احتجاج ہی کرتا ہے یا فو جی کارروائی بھی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button