زلزے کے شدید جھٹکے متعداد افراد ہلاک مزید کا خدشہ، امدادی کارروائیوں میں مشکلات
تبت کے شہر شگاتسے کے قریب زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 53 افراد ہلاکت اور 62 افراد زخمی ہوئے ہیں

تبت(مانیٹرنگ ڈیسک)تبت کے دوسرے سب سے بڑے شہر شگاتسے کے قریب زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 53 افراد کی ہلاکت اور 62 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی جب کہ نیپال میں بھی سیکڑوں کلومیٹر دور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 6.8 شدت کا زلزلہ طاقتور اور شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایک سے زیادہ آفٹر شاکس بھی رپورٹ کیے گئے جن میں سب سے زور دار جھٹکے 4.4 شدت کے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے آس پاس کے تین علاقوں میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کئی عمارتیں منہدم ہو گئییں ۔
شہر میں دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوںمیں مشکلات کا سامنا ہے اور علاقے میں شدید سردی بھی ہے۔زلزلے کے جھٹکے تبت کے پڑوس میں واقع ملک نیپال اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔