انٹرنیشنل

واخان کوریڈور، برطانیہ نے افغانستان کے حوالے کیوں کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

چار ممالک کے درمیان یہ چھوٹی سی راہداری کیسے وجود میں آئی؟ اس کی تاریخ ہندوستان میں برطانوی سلطنت اور خطے کی بڑی طاقت روس کے درمیان جاری کشمکش سے جا ملتی ہے

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) واخان راہداری افغانستان میں شامل ایسی زمینی پٹی ہے جو افغانستان کو چین کا پڑوسی بنا دیتی ہے اور یہی پٹی وسطی ایشیا کے ملک تاجکستان کو پاکستان سے الگ کرتی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واخان کوریڈور یا راہداری افغانستان کے انتہائی شمال مشرق میں صوبہ بدخشان کے اشکاشم علاقے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ پٹی دراصل برصغیر پاک و ہند کو وسطی ایشیا سے کاٹنے کے لیے بنائی گئی تھی جس کے اپنے تاریخی اسباب تھے تاہم آج کل واخان کوریڈور پاکستان اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چار ممالک کے درمیان یہ چھوٹی سی راہداری کیسے وجود میں آئی؟ اس کی تاریخ ہندوستان میں برطانوی سلطنت اور خطے کی بڑی طاقت روس کے درمیان جاری کشمکش سے جا ملتی ہے۔

واخان افغانستان کے صوبے بدخشان میں شامل ہے اور اس کا آغاز اسی صوبے کے علاقے اشکاشم سے ہوتا ہے۔ 350 کلومیٹر طویل یہ زمینی پٹی جس کی کم سے کم چوڑائی 16 کلو میٹر اور زیادہ سے زیادہ چوڑائی 64 کلومیٹر ہے، افغانستان کو چین کا پڑوسی بناتی ہے۔ چین کا صوبہ سنکیانگ واخان کوریڈور سے ملتا ہے جب کہ شمال میں تاجکستان اور جنوب میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی سرحدیں اس راہداری سے ملتی ہیں۔ واخان پامیر، ہندو کش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلوں سے بھی ملتا ہے اور یہ چین سے وسطی ایشیا، ہندوستان اور یورپ کی جانب جانے والے تاریخی تجارتی راستے شاہراہِ ریشم پر بھی واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button