انٹرنیشنل

ایلون مسک نے امریکی صدر ٹرمپ سے دشمنی ختم کر کے دوستی کیوں کی؟

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایسے ہدایت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی تخلیق کیا جائے گاجس کی قیادت ایلون مسک کریں گے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے دشمنی ختم کرکے دوستی کیوں کی؟ ا س حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک جو کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت خلاف تھے لیکن چند ہی روز قبل انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوستی کرلی کیونکہ ایلون مسک کو امریکی حکومت میں ایک اہم عہدہ کی پیشکش ہوئی تھی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایسے ہدایت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی تخلیق کیا جائے گا۔ اس ادارے کا مقصد حکومت کی کارکردگی کو بہتر اور مؤثر بنانا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی قیادت ایلون مسک کریں گے۔ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ایلون مسک کو اس نئی ایجنسی کے قیام کے بعد تقریبا 20 ملازمین اور نیا دفتر ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button