ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالفین کو بھی تقریب میں بلا لیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب میں امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن، سابق صدر بش اور ان کی اہلیہ لارابش جبکہ سابق صدر براک اوباما بھی شامل تھے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی سب سے پہلے اپنے سیاسی مخالفین سے صلح کی اور بدلہ لینے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی ملکی اور غیرملکی شخصیات کو خصوصی طورپر مدعو بھی کیا تھا، ارجنٹینا کے صدر ہاویر، چین کے نائب صدر ہان زینگ، امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن، سابق صدر بش اور ان کی اہلیہ لارابش جب کہ سابق صدر براک اوباما بھی شامل تھے تاہم ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے شرکت نہیں کی، دو سابق نائب صدور مائیک پینس اور ڈین کوائل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدارتی امیدوار بننے کے سابق ری پبلکن خواہش مند ووک رامسوامی اور نیویارک کے مئیر ایریک ایڈمزبھی تقریب کا حصہ تھے، نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سمیت نئی مجوزہ کابینہ کے افراد، درجنوں سینیٹرز اور ایوان نمائندگان کے اراکین بھی تقریب میں موجود تھے۔