انٹرنیشنل

حماس نے چار اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے میں کتنے فلسطینی آزاد کروائے؟

حماس نے چار اسرائیلی یر غمال خواتین کو رہا کر دیا ہے،اس کے بدلے میں معاہدے کے تحت اسرائیل 200فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک )میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے چار مزید اسرائیلی یر غمال خواتین کو رہا کر دیا ہے ۔ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حلال احمر کے حوالے کردیا۔ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں ہیں۔ رہا کی گئیں فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک ہی فوجی یونٹ کی رکن تھیں۔7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ آج 200 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button