ٹرمپ کا حکم، غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتا موبے بھیجنے کا اعلان، 30ہزار بستر لگا دیئے گئے
رائلی ایکٹ پر دستخط، یہ ایک تاریخی قانون ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا' یہ قانون لاتعداد بے گناہ امریکی جانوں کو محفوظ بنائے گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا قانونی حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتا موبے بھیجا جائیگا جہاں پر 30ہزار بستر لگا دیئے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی جگہ بنانے کا حکم دے دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ گوانتاناموبے میں مجرموں کے لیے 30 ہزار بستر موجود ہیں۔ میڈیا کے مطابق تشدد اور چوری میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا جا سکے گا۔ ٹرمپ نے رائلی ایکٹ پر دستخط کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں کہا کہ یہ ایک تاریخی قانون ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ قانون لاتعداد بے گناہ امریکی جانوں کو محفوظ بنائے گا۔ بل کا نام غیرقانونی تارک وطن کے ہاتھوں قتل ہونے والے جارجیا کے 22 سالہ نرسنگ کے طالب علم کے نام پر رکھا گیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں مقتول طالبعلم کے اہلخانہ سے ملاقات بھی ہوئی۔