انٹرنیشنل

امریکا طیارے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالی پاکستانی خاتون کون تھی؟ رپورٹ سامنے آگئی

26 سالہ عسری حسین اور ان کے 25 سالہ شوہر حماد رضا انڈیانا یونیورسٹی کے گریجویٹ تھے' حماد ایک مشہور مالیاتی فرم ارنسٹ اینڈ ینگ میں اکانٹنٹ کے طور پر ملازم ہیں

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا نے کے نتیجے میں جہاز میں سوار 67 مسافر، عملے کے 4 ارکان اور ہیلی کاپٹر میں موجود 3 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی خاتون عسری حسین بھی شامل تھیں۔

تفصیلا تکے مطابق عسری حسین کے شوہر حماد رضا نے بتایا کہ 30 جنوری کی رات 8 بجے جب ان کی اہلیہ کا طیارہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچا تو انہوں نے ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا کہ جہاز لینڈ کرنے والا ہے۔ حماد نے فورا جواب دیا، لیکن بدقسمتی سے وہ پیغام وصول نہیں ہوسکا، جس پر انہیں تشویش لاحق ہوگئی۔ بعد میں یہ خدشہ حقیقت میں بدل گیا، اور عسری حسین کا وہ پیغام زندگی کا آخری پیغام ثابت ہوا۔ عسری حسین امریکن ایئرلائنز کی پرواز 5342 میں سوار تھیں، جو ایک فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گئی۔ وہ ریاست کینساس کے شہر ویچیٹا سے میزوری واپس آرہی تھیں، لیکن یہ سفر ایک المناک سانحے میں تبدیل ہوگیا۔

26 سالہ عسری حسین اور ان کے 25 سالہ شوہر حماد رضا انڈیانا یونیورسٹی کے گریجویٹ تھے۔ حماد ایک مشہور مالیاتی فرم ارنسٹ اینڈ ینگ میں اکانٹنٹ کے طور پر ملازم ہیں۔ ان کے قریبی دوست کے مطابق عسری اور حماد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ عسری کو ہوائی سفر پسند نہیں تھا، اور وہ ہمیشہ جہاز کے سفر کو غیر آرام دہ سمجھتی تھیں۔ حماد کے والد، ڈاکٹر ہاشم رضا کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ ڈا یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں اور اس وقت میزوری بیپٹسٹ میڈیکل سینٹر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ریاست میزوری کے مایہ ناز ترین ڈاکٹروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button