انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اسرائیل بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار

امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہورہا ہے' انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کیلئے متعصبانہ رویے کی وجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیئن سار نے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہورہا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل کیلئے متعصبانہ رویے کی وجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں، اسرائیل اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریگا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button