انٹرنیشنل

ٹرمپ کا کون سا منصوبہ خطے میں جنگ کے آثار بڑھا رہا ہے ؟ اسرائیلی انٹلیجنس نے خبردار کر دیا

امریکی صدر نے غزہ کی پٹی کو مڈل ایسٹ ریویرا میں تبدیل کر دینے کا دعوی کیا ہے، امریکی صدر کے اس منصوبے کی وجہ سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے : میجر جنرل شلومی بیندر

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ کی پٹی کی آبادی کی جبری ہجرت کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب اور دیگر ممالک نے اس تجویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں امریکی صدر نے غزہ کی پٹی کو مڈل ایسٹ ریویرا میں تبدیل کر دینے کا دعوی کیا ہے۔

اس سلسلے میں تازہ پیش رفت میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل شلومی بیندر نے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر کے منصوبے کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ بیندر کے مطابق یہ اقدام خطے میں آگ بھڑکا دے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ انھیں معلوم ہے کہ ٹرمپ دیگر ملکوں کی بڑی تعداد کے سربراہان سے رابطے میں ہیں تاہم انھوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

اسرائیل نے جمعرات کی صبح اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کے لوگوں کے کوچ کا عمل آسان بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس پر حماس تنظیم نے فوری طور پر عرب لیگ کے ہنگامی سربراہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا تا کہ ٹرمپ کے مذکورہ منصوبے کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ادھر مصر نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ پیش رفت غزہ کی پٹی میں کمزور جنگ بندی کو متاثر کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button