انٹرنیشنل

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی کتنی لاشیں واپس کیں؟ تفصیل آگئی

مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کیں اور اس دوران اسٹیج پر لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ بم بھی رکھے نظر آئے

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کتنے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کیں؟ اس حوالے سے تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی تقریب میں اسٹیج پر رکھے امریکی بم فضا سے زمین پر مار کرنے والے جی بی یو 39 بم تھے۔ حماس کی جانب سے ان امریکی ساختہ بموں پر ایک تحریر بھی درج تھی جس میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ امریکی بموں سے ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سے متعدد مرتبہ اسرائیلی بمباری میں غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا جاتا رہا ہے۔ مغربی میڈیا بھی اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں بمباری کے لیے امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں کے استعمال کے بارے میں بتایا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ برس مئی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو امریکی ساختہ جی بی یو 39 بموں سے نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button