انٹرنیشنل

امریکہ نے بھی عمران خان کو مسترد کر دیا

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے عمران خان سے متعلق سوال پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے عمران خان سے متعلق سوال پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جسے تجزیہ کاروں نے عمران خان کے لیے امریکی حمایت نہ ہونے کے مترادف قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی جلیل آفریدی نے امریکی ترجمان سے سوال کیا کہ آیا امریکہ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا؟ جس پر انہوں نے کہا، "بالکل، ہم نے شکریہ ادا کیا ہے۔تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان، جو پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور تین سال سے جیل میں ہیں، کیا امریکہ ان کا ساتھ دے گا؟ تو ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ تین سال سے جیل میں نہیں ہیں، آپ غلط اعداد و شمار پیش کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے اس رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کے معاملے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتی اور اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ سمجھ رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button