انٹرنیشنل

اسرائیل کے حمایتی نہیں’ امریکی نمائندے کے بیان نے ہلچل مچا دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے حمایتی نہیں؟ اس حوالے سے امریکی نمائندے کے بیان نے ہلچل مچا دی ہے جس کے بعد یورپی ممالک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے امریکا اور حماس کے درمیان مذاکرات پر تنقید کے بعد ایڈم بوہلر نے کہا کہ ہم امریکا ہیں، ہم اسرائیل کے ایجنٹ نہیں ہیں ۔ میڈیا کے مطابق ایڈم بوہلر کے مذاکرات کا مقصد بنیادی طور پر غزہ میں قید امریکی یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانا تھا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس حوالے سے کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔ ایڈم بوہلر نے انکشاف کیا کہ حماس نے 5 سے 10 سال کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے جس کے دوران وہ اپنے ہتھیار ڈال کر غزہ کی سیاسی قیادت سے الگ ہو جائے گی۔ ایڈم بوہلر نے کہا کہ حماس نے تمام قیدیوں کے تبادلے اور 5 سے 10 سال کی جنگ بندی کی تجویز دی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس نے اس پر باضابطہ طور پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button