انٹرنیشنل

اسرائیل ایران پر کب تک حملہ کر سکتا ہے ،اسرائیل کے ایران پر حملے کے اہداف کیا ہیں ؟

اسرائیل آنے والے مہینوں میں کسی وقت بھی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کر سکتا ہے،جس کا مقصد ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ہے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق اس نوعیت کی انٹیلیجنس رپورٹس میں اضافہ ہو رہا کہ اسرائیل آنے والے مہینوں میں کسی وقت بھی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کی زیر قیادت اسرائیلی حکومت ایک طویل عرصے سے ایران کے جوہری پروگرام اور ایران کے جوہری ارادوں کو اسرائیل کے لیے خطرے کے طور پر دیکھتی ہے۔ جیسا کہ ایران دھیرے دھیرے اپنے ہاں یورینیم کی افزودگی میں خاموشی کے ساتھ مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ جیسا کہ بین الاقومی جوہری واچ ڈاگ کی تازہ رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایران اپنے بیلسٹک میزائل صلاحیت کو بھی بڑھاتا جا رہا ہے۔

اسرائیل ایران کی جوہری تیاری کے اس مرحلے کو ایک اہم موقع کے طور پر دیکھتا ہے کہ اگر اب ایران پر پیشگی حملہ کر کے اس کی ممکنہ جوہری اہلیت کی تیاری برباد نہ کی گئی تو پھر ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا غیر ممکن ہو جائے گا اور ایران ‘پوائنٹ آف نو ریٹرن’ پر پہنچ چکا ہو گا۔ گویا اسرائیل اسے اپنے لیے اب نہٰن تو کبھی نہیں والی صورت حال کے طور پر سمجھ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا تفصیلات کے مطابق ایران پر فوجی حملے کو جس قدر التوا میں رکھا جائے گا۔ اس کا مطلب صرف یہ ہو گا کہ ایران کو حالات زیادہ سنگین کرنے اور صورت حال زیادہ خطرناک بنانے کا موقع دیا جائے۔ایران پر ایک مکمل اور بھر پور حملہ ایرانی حکومت کے خود ایران میں جواز کو مسخ کرے گا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی حیثیت پر بھی اثر پڑے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای اور پاسداران انقلاب نے ایک عرصے سے اپنے جوہری پروگرام میں مسلسل ہوتی پیش رفت کو مغربی و امریکی پابندیوں کے باوجود اپنی غیر معمولی اور ناقابل شکست صلاحیتوں کے کھاتے میں پیش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button