انٹرنیشنل

امریکہ کا دو ٹوک اعلان، بھارت پر بڑی پابندیوں کا اعلان

بھارت کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف غیرمنصفانہ ہے اور بھارت نے 100 فیصد ٹیرف عائد کرکے امریکا کو دھوکا دیا

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے امریکہ کی زرعی مصنوعات پر 100فیصد ٹیرف لگانے پر امریکہ نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے بھارت پر بڑی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کی ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف غیرمنصفانہ ہے اور بھارت نے 100 فیصد ٹیرف عائد کرکے امریکا کو دھوکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پربھاری ٹیرف امریکی برآمدات کوعملا ناممکن بنا دیتے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایاکہ یورپی یونین نے امریکی دودھ کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جاپان نے امریکی چاول پر 700 اور کینیڈا نے امریکی مکھن اور پنیر پر 300 فیصد ٹیرف عائدکر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button