انٹرنیشنل

دبئی کے ولی عہد بھارت کا دورہ کب کریں گے اور اس دورے کا مقصد کیا ہے ؟

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آج بھارت کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آج بھارت کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے۔ وہاں وہ بھارت کے سینئر ذمے داران کے ساتھ مختلف اہم اور ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری کے تعلقات اور خصوصی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

میڈیا تفصیلات کے مطابق شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کا یہ دورہ دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کے پس منظر میں تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کے اس مرکزی کردار کی تصدیق کرتا ہے جو وہ بہتر دنیا کی طرف تعاون کے مفہوم کو مستحکم کرنے میں ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button