2025میں دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز ایشیاء کے کس ملک کے نام رہا
سنگا پور کے اس ائیرپورٹ نے مجموعی طور پر13 ویں بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے اور اس سے قبل 2023ء میں بھی وہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا تھا

سنگا پور (مانیٹرنگ ڈیسک) 2025ء میں دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز ایشیاء کے کس ملک کے نام رہا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئے ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے2025ء کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں ایک ایشیائی ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا ہے۔ گزشتہ سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس سال سنگاپور کے چانگی ائیر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جبکہ قطر کے حصے میں دوسرا نمبر آیا۔
سنگا پور کے اس ائیرپورٹ نے مجموعی طور پر13 ویں بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے اور اس سے قبل 2023ء میں بھی وہ دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار پایا تھا۔ آبشار اور گلاس برج سے لیس سنگاپور کا یہ ائیرپورٹ برسوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس ائیرپورٹ میں اسپاز (spas)، ہوٹلز، آرٹ گیلریز، ایک میوزیم، ایک سنیما اور ڈائناسور تھیم پارک بھی موجود ہے۔



