انٹرنیشنل

کیا ٹرمپ چین کے جوابی ٹیرف لگانے سے گھبرا گئے ہیں ؟چین سے بڑا مطالبہ کر دیا

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کی پہل بیجنگ کو کرنا ہوگی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے منگل کے روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے آمادہ ہیں، لیکن چین کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا۔

لیویٹ کا کہنا تھا کہ فیصلہ چین کے ہاتھ میں ہے کہ چین کو ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا ہے، ہمیں ان کے ساتھ معاہدہ کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بیان صدر ٹرمپ نے انہیں اوول آفس کی ایک ملاقات میں تھا۔کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ چین وہ چاہتا ہے جو ہمارے پاس ہے لیکن امریکی صارف، یا دوسرے الفاظ میں، انہیں ہمارے پیسے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ چین نے جمعے کے روز امریکی مصنوعات پر درآمدی محصولات کو بڑھا کر 125 فیصد کر دی تھی ، جو صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیا پر امریکی محصولات کو 145 فیصد تک بڑھانے کے ردعمل میں کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے دیگر ممالک کی مصنوعات پر محصولات کو فی الحال موخر کر دیا ہے ۔

صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے بارے میں تعریفی الفاظ استعمال کیے ہیں، لیکن دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تنازع میں اب تک پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی سے کچھ مثبت نکلنے کی امید ہے۔ تاہم، جہاں دیگر کئی ممالک نے ٹرمپ کے محصولات کے منصوبوں پر ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن سے مذاکرات شروع کیے، وہیں چین نے نہ صرف محصولات میں اضافہ کیا بلکہ اب تک کسی قسم کی بات چیت کی کوشش نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button