انٹرنیشنل

غزہ میں کسی قسم کی انسانی امدادکی اجازت نہیں دی جائے گی ،اسرائیلی وزیردفاع کا دوٹوک بیان

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے واضح اعلان کیا ہے کہ غزہ میں کسی قسم کی انسانی امداد کی اجازت نہیں دی جائے گی

غزہ (مانیٹر نگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے واضح اعلان کیا ہے کہ غزہ میں کسی قسم کی انسانی امداد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا۔کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی پالیسی بالکل واضح ہے اور غزہ میں انسانی امداد کی اجازت نہیں دی جائے گی یہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے اہم ترین طریقے میں سے ایک ہے تاکہ وہ اس امداد کو آبادی کے خلاف استعمال نہ کرے۔

کاٹز نے زور دے کر کہا کہ، موجودہ صورتحال میں، کوئی بھی غزہ میں انسانی امداد کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی اس قسم کی کسی امداد کی تیاری کی جا رہی ہے۔اسرائیلی حکام کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے غزہ میں ہر قسم کی امداد کی بندش جاری ہے جس سے علاقے میں پہلے سے جاری انسانی بحران مزید سنگین ہو چکا ہے۔

آج ہی بین الاقوامی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ودآٹ بارڈرز (MSF) نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خوراک، ایندھن اور طبی سامان کی قلت شدید ہو چکی ہے۔ تنظیم نے صورتحال کو مکمل محاصرہ قرار دیا ہے جس سے لاکھوں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button