نگرنگرسے

سمبڑیال، ماہ رمضان میں مافیا کی جیت، فوڈ اتھارٹی اور انتظامیہ کی شکست

اشیاء خوردونوش سمیت ہر چیز دو نمبر فروخت ہونے لگی،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف

سمبڑیال (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)ضلعی فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ نے ملاوٹ مافیا کے آگے سرنڈر کر دیا، ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملاوٹ مافیا جیت گیا، اشیاء خوردونوش سمیت ہر چیز دو نمبر فروخت ہونے لگی، اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ عروج پر پہنچنے کے باوجود ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف، عوامی حلقوں نیفوڈ اتھارٹی حکام کو صرف سرکاری خزانہ کھانے والا سفید ہاتھی قرار دے دیا۔سول سوسائٹی،شہریوں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث سمبڑیال وگردونواح میں ملاوٹ مافیا کا راج قائم ہے جبکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف ایکشن لینے والی ضلعی فوڈ اتھارٹی کا عملہ اور مقامی انتظامیہ ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کے محض کاغذی کاروائی میں مصروف ہے، اشیاء خوردونوش سمیت تقریباً ہر شے میں ملاوٹ ہونے پر شہری پیٹ، گلے، معدہ سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ ملاوٹ مافیا کی طرف سے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سمبڑیال و مضافاتی علاقوں میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے بالخصوص دودھ، دہی، گھی، چائے کی پتی،مصالحہ جات، سرخ مرچ، بیسن گوشت، اور دیگر روزہ مرہ استعمال کی اشیاء کا خالص ملنا ناممکن ہو چکا ہے جبکہ ضلعی فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکار اور لوکل انتظامیہ کا غذی کاروائیوں تک محدودہوکر رہ گئی ہے۔

ملاوٹ کے خلاف سراپاء احتجاج شہریوں کا کہنا ہے کہ اول تو ماہ مقدس رمضان المبارک میں کوئی شے بھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں جو مل رہیں ہیں وہ بھی دو نمبر ہیں اور قیمت بھی زائد وصول کی جارہی ہے، شہریوں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ایک تو ہمیں مہنگائی نے جیتے جی مار کر رکھ دیا ہوا ہے اوپر سے ہر ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش اور روزہ مرہ استعمال کی دیگر اشیاء میں ملاوٹ نے کسر نکال کر رکھ دی ہے جبکہ پرکشش بھاری تنخواہیں وصول کرنے سمیت حکومت سے آسائشیں حاصل کرنے والا ملاوٹ کرنے والے محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور ملازمین انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے میں مصروف عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر عوام کی بے بسی کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں،سول سوسائٹی ارکان نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان سمیت ارباب اختیار سے پیشہ ورانہ امور میں غفلت برتنے والے فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران، مقامی انتظامی اہلکاروں سمیت ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمال خشوگی کے معاملہ پر بلیک میلنگ،سعودی ولی عہد کا جو ئیڈن کو دوٹوک پیغام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button