پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟ بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (کھوج نیوز) اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ان کی بیوی بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی ہے دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی فیملی ممبر یا وکیل کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی تاہم اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 30 سے 35 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ دوسری جانب ملاقات کی اجازت نہ دینے پر علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ رات دیر تک اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر دھرنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button