نگرنگرسے

کراچی میں ایرانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی’ یہ کرنسی کتنی تھی؟ اور کتنے ملزمان کو گرفتار کیا گیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کی ایرانی کرنسی برآمد کر لی گئی اور 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 236 بنڈلز پر مشتمل 23.6 ارب ایرانی ریال برآمد ہوئے ہیں جس سے ایک بڑے اسمگلنگ نیٹ ورک کے بے نقاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مبینہ طور پر سی ٹی ڈی بلوچستان کا ایک اہلکار بھی شامل ہے جس کی اسناد کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ حکام نے بتایاکہ کارروائی کے دوران دو گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button