انٹرنیشنل

مودی سرکاری کی کارکردگی صفر، بھارت میں فاقہ کشی کے ڈیرے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی وسطی میں جاری بحران کی وجہ سے مودی سرکار کی کارکردگی صفر ہونے کے برابر ہو گئی ہے جبکہ بھارت میں فاقہ کشی نے اپنے ڈیرے جمانا شروع کر دیئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں ہونے والی کشیدگی بھارت میں مزید 25لاکھ افرادکو غربت سیدوچار کرے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریبا 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کشیدگی کے باعث بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہوگا جس کی وجہ سے تقریبا 90 فیصد ملازمتوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی توخریف کی فصل شدید متاثرہوگی جس کے باعث خوراک کا بحران بھی پیدا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button