انٹرنیشنل
ایران کیساتھ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، امریکا کی جانب سے کون قیادت کریگا؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بہت جلد شروع ہونے والا ہے اور اس مرتبہ امریکا کی جانب سے کون قیادت کرے گا؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی ٹی وی سی این این نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں بھی امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اگر ایران سے ایک اور میٹنگ طے ہوئی تو اسکی ممکنہ قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔



