پاکستان
ایران ، امریکا مذاکرات، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران آمد

اسلام آباد (کھوج نیوز ) ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں تہران پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔



