کیا ٹرمپ نئے پوپ منتخب ہو گے؟ٹرمپ کا نیا روپ سوشل میڈیا پر تہلکہ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جب انہوں نے خود کو پوپ کے لباس میں ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر کی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جب انہوں نے خود کو پوپ کے لباس میں ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر کی اس تصویر میں ٹرمپ سفید پوپ کے لباس، سنہری کراس لاکٹ اور پوپ کی مخصوص ٹوپی پہنے نظر آتے ہیں، اور دعائیہ انداز میں ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔
یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ویٹی کن میں 7 مئی سے نیا پوپ منتخب کرنے کے لیے کونکلیو کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
کچھ روز قبل ٹرمپ نے صحافیوں سے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوپ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں،میں پوپ بننا چاہتا ہوں، یہ میری پہلی پسند ہو گی۔ انہوں نے نیویارک کے آرچ بشپ کارڈینل ٹموتھی ڈولن کو پوپ کے لیے ممکنہ امیدوار کے طور پر سراہتے ہوئے بہت اچھے قرار دیا۔
یہ تصویر نہ صرف ٹرمپ بلکہ وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی شیئر کی گئی، جسے لاکھوں افراد نے دیکھا اور اس پر بحث شروع ہو گئی۔
یہ تصویر اے آئی پلیٹ فارکے ذریعے بنائی گئی ہے ۔ تاہم اس پلیٹ فارم پر پہلے بھی ڈپ فیک تصاویر بنانے کے حوالے سے اعتراضات اٹھ چکے ہیں، جس کے بعد کمپنی نے اپنے مفت ٹرائل بند کر دیے ہیں۔