انٹرنیشنل

مودی سرکار پر بھارتی فوج کی چوٹ, ناکارہ ہتھیاروں اور کمزور قیادت کا انکشاف

بھارتی فوج کی جانب سے ایک اہم خط منظر عام پر آیا ہے جس میں ملک کی موجودہ بدامنی کا ذمہ دار براہِ راست وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹھہرایا گیا ہے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے ایک اہم خط منظر عام پر آیا ہے جس میں ملک کی موجود بدامنی کا ذمہ دار براہِ راست وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹھہرایا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے اس خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس موجود بیشتر ہتھیار پرانے اور ناکارہ ہو چکے ہیں، جو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں موثر انداز میں استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت جیسے غیر یقینی صورت حال سے دوچار ملک میں، ایسے وقت میں فوجی قیادت میں تبدیلی نہ صرف خطرناک ہو سکتی ہے بلکہ دفاعی نظام کو مزید کمزور بھی کر سکتی ہے۔ فوج کے مطابق، موجودہ حالات میں بھارتی فورسز اپنے آپ کو غیر محفوظ اور کمزور تصور کر رہی ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے عملی اقدامات کے بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button