انٹرنیشنل

ڈاکٹروں کی شدید کمی، حکومت کا نیا قدم

روس میں ڈاکٹروں کی کمی ایک نیا بحران بنتی جا رہی ہے، جہاں حکومت کے مطابق اس وقت تقریبا 23 ہزار ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں ڈاکٹروں کی کمی ایک نیا بحران بنتی جا رہی ہے، جہاں حکومت کے مطابق اس وقت تقریبا 23 ہزار ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنے اور دفاعی بجٹ بچانے کے لیے روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر 2025 سے پیرا میڈکس اور دایاں(مڈوائفز)بھی وہ ذمہ داریاں سنبھال سکیں گی جو اب تک صرف مکمل تربیت یافتہ ڈاکٹرز کے پاس تھیں۔

روس کی وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ہر طبی مرکز کا سینئر ڈاکٹر فیصلہ کرے گا کہ کون پیرا میڈکس یا مڈوائف ڈاکٹر جیسا کام انجام دے سکتا ہے۔

اگرچہ کئی پیرا میڈکس اور دایاں تجربہ کار اور باصلاحیت ہوتی ہیں، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس فیصلے سے عوامی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ماہر ڈاکٹروں تک رسائی نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام بیماریوں میں پیرا میڈکس کافی حد تک مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن پیچیدہ کیسز میں ان کی تربیت ناکافی ہو سکتی ہے، جس سے مریضوں کو مکمل علاج نہ ملنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماضی کی طرح، جب دیہی طبی مراکز بند کیے گئے تھے، یہ نیا قدم حکومت کے لیے لاگت میں کمی تو لائے گا، مگر عوام کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ خاص طور پر بڑے شہروں سے باہر رہنے والے افراد کے لیے یہ صورتحال تشویشناک ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button