انٹرنیشنل

بھارتی حکومت میں پاک فوج کا خوف یا خفیہ منصوبہ، فلائٹ آپریشن تاحال منسوخ

بھارت میں 20 سے زائد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن گزشتہ ایک ہفتے سے مکمل طور پر معطل ہے، جس پر دفاعی و سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں 20 سے زائد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن گزشتہ ایک ہفتے سے مکمل طور پر معطل ہے، جس پر دفاعی و سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی فضا موجود ہے، مگر بھارتی حکومت کی جانب سے پروازوں کی بحالی میں ہچکچاہٹ، کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا آج 19 واں روز ہے اور 18 روز کے دوران اب تک 2 ہزار بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے متاثر ہو چکی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو گزشتہ 18 روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، لمبے فضائی روٹس کے باعث بھارتی ائیر لائنز کو فیول اور دیگراخراجات میں اضافے کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امرتسر، نئی دلی، ممبئی اور احمد آباد سمیت دیگر شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

دونوں مملک میں جنگ بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیر پورٹس کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ہے، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں جبکہ آج کی 444 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 دن سے بند سری نگر ائیرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ لداخ کے لیح کوشک ائیرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں، جموں ائیر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہینگر سے ہٹا لیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button