انٹرنیشنل
روسی صدر کا عرب دنیا کیلئے خصوصی پیغام، یورپی ممالک کی دوڑیں
انہوں نے عرب ملکوں کے رہنماں اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کو پہلی روس عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے: روسی صدر ولاد یمیر پوتن

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے عرب دنیا کے لئے خصوصی پیغام جاری کر دیا گیا ہے جس کی تفصیل سامنے آنے کے بعد یورپی ممالک کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اس کانفرنس سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور متعدد شعبوں میں تعاون ہمارے ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اس سے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں سکیورٹی، امن اور استحکام یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ عرب لیگ تنظیم میں 22 ملک شامل ہیں۔ یہ تنظیم مشرق وسطی کے عرب ملکوں اور افریقہ کے شمالی حصے میں واقع ممالک کی نمائندگی کرتی ہے۔ تنظیم میں شامل ممالک دیگر شعبوں کے علاوہ علاقائی سیاست، معاشی اور عسکری امور پر علاقائی تعاون کرتے ہیں۔