انٹرنیشنل
ٹرمپ ، پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ، روسی صدر کی یقین دہانی
صدر پیوٹن ایران سے متعلق بات چیت میں حصہ لیں گے، ایران جوہری معاہدے پر فیصلے کیلئے آہستہ چل رہا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جواب

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں روسی صدر نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کے متعلق یقین دہانی کروائی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ابھی انھوں نے روسی صدر پیوٹن سے ایک گھنٹہ15 منٹ تک بات کی ہے، روس پر یوکرین کے حملے اور ایران سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیوٹن کی گفتگو مثبت لیکن فوری طور پر امن کی طرف جانے والی نہیں تھی، پیوٹن نے کہا ہے انہیں یوکرین کے حالیہ حملے کا جواب دینا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدر پیوٹن ایران سے متعلق بات چیت میں حصہ لیں گے، ایران جوہری معاہدے پر فیصلے کیلئے آہستہ چل رہا ہے۔