انٹرنیشنل

بھارت پاکستان سے شکست کھا چکا، بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کو رسوا کروا دیا، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

حکومتی دباؤ میں آ کر فیک نیوز پھیلانا نہ صرف خود میڈیا کو بلکہ ملک کے امیج اور خارجہ پالیسی کو کس طرح تباہ کرتا ہے، بھارتی میڈیا اس کی بہترین مثال بن گیا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت پاکستان سے شکست کھا چکا ہے جس پر بھارتی میڈیا نے مودی سرکار کو رسوا کر کے رکھ دیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک ،بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا پر جھوٹ پر مبنی گم راہ کن خبروں کا راج رہا۔ بھارتی میڈیا نے 9 مئی کو پاکستان میں فوجی بغاوت اور آرمی چیف کی گرفتاری کی جھوٹی خبر انتہائی زور و شور سے چلائی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر ملی تھی، منٹوں میں یہ خبر پورے بھارتی میڈیا کی بریکنگ نیوز بن گئی حالانکہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی تھی۔

ایک سابق بھارتی نیوی ایڈمرل نے کہا کہ فیک نیوز پھیلانے کی وجہ سے بھارت اطلاعات کی جنگ ہار گیا۔ بھارتی ٹی وی چینلز اور بھارتی حکام نے واشنگٹن پوسٹ کی خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ بھارت کی سابق خارجہ سیکرٹری نروپما را کے مطابق بھارتی حکومت کا واضح مؤقف سامنے نہ آنے پر بھارتی ٹی وی چینلز نے غیر معمولی فتح کے جشن کا سہارا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button