انٹرنیشنل

سعودی عرب سمیت آج کون کون سے ممالک میں عیدالاضحی منائی جارہی ہے؟

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے۔سعوی عرب میں نمازِ عید کا سب بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوا

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب سمیت آج کون کون سے ممالک میں عیدالاضحی منائی جارہی ہے؟
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے۔سعوی عرب میں نمازِ عید کا سب بڑا اجتماع مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور نمازِ عید مسجد الحرام میں ادا کی۔لاکھوں حجاج آج مناسک حج کے اگلے مرحلے کے لیے مذدلفہ سے منی پہنچے، جہاں حجاج جمرہ عقبہ(بڑے شیطان)کی رمی میں مصروف ہیں۔حج کے تیسرے اور آخری مرحلے میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں حجاج رمی اور قربانی کرنے کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

طوافِ زیارت کیلیے عام لباس میں مسجد الحرام جائیں گے، عام لباس میں ہی سعی کریں گے۔ حجاج کرام 11 اور 12 ذوالحجہ کو بھی منی میں قیام کریں گے اور تینوں شیطانوں کی رمی کرینگے۔اس سے قبل حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button