انٹرنیشنل

پاکستان کو برکس کا مستقل ممبر بننے کی روسی پیشکش،بھارتی تجزیہ کا ر پراوین ساہنی نے حقائق کھول کر رکھ دئیے

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا، پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں(چین، امریکہ، روس)کی حمایت حاصل ہے

ممبئی)ویب ڈیسک)پاکستان کو برکس کا مستقل ممبر بننے کی روسی پیشکش،بھارتی تجزیہ کا ر پراوین ساہنی نے چونکا دینے والے حقائق کھول کر رکھ دئیے ،مودی سرکار کے پرخچے آڑگئے ,بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی بھی پاکستان کی سفارتکاری کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ، انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صحافی جیکسن ہینکل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ روس نے مبینہ طور پر پاکستان کو برکس (BRICS) کا مستقل ممبر بننے کی پیشکش کر دی ہے ۔


امریکی صحافی کے پیغام کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا، پاکستان کو تینوں عالمی طاقتوں(چین، امریکہ، روس)کی حمایت حاصل ہے۔میری رائے میں اگر پاکستان اپنی حکمرانی کو درست کر لے تو اس کی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی کیونکہ اس کے پاس عسکری قوت، بہترین جغرافیہ اور مہمان نوازی جیسی بے مثال سافٹ پاور موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button