انٹرنیشنل

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، ابتدائی رپورٹ میں حیران کن انکشاف

ائیر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن نے نشاندہی کی کہ AI171 کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں اس کے انجن میں کسی قسم کا کوئی مکینیکل یا مینٹیننس کا مسئلہ نہیں ملا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) احمد آباد میں ایئر انڈیا طیارے حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں حیران کن انکشاف ہوا ہے جس پر چیف ایگزیکٹو کاردعمل بھی آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن نے نشاندہی کی کہ AI171 کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں تباہ شدہ طیارے یا اس کے انجن میں کسی قسم کا کوئی مکینیکل یا مینٹیننس کا مسئلہ نہیں ملا۔ سی ای او ائیر انڈیا کے یہ ریمارکس ائیر لائن کے ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں سامنے آئے جس میں میڈیا کی قیاس آرائیوں، افواہوں اور نظریات کی تردید کی گئی ہے جو گزشتہ چند ہفتوں میں سامنے آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button