انٹرنیشنل

گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں میں 99 شہید اور 650 زخمی وہ ہیں جو امداد کے حصول کے دوران شہید یا زخمی ہوئے: رپورٹ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1155 زخمی بھی غزہ کے اسپتالوں میں لائے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں میں 99 شہید اور 650 زخمی وہ ہیں جو امداد کے حصول کے دوران شہید یا زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق کئی علاقوں میں ایمبولینسز اور سول ڈیفنس اہلکاروں کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کئی شہری عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 59 ہزار 29 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار 135 زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button