انٹرنیشنل
اسرائیلی کی ایک بار پھر ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی
اگر ایران نے اسرائیل کو دوبارہ دھمکانے کی کوشش کی تو تہران پر دوبارہ اسرائیلی حملے ہوں گے اور اس بار نشانہ خامنہ ای خود ہوں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے یہ دھمکی ایرانی وزیر دفاع کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل کاٹس نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دوبارہ دھمکانے کی کوشش کی تو تہران پر دوبارہ اسرائیلی حملے ہوں گے اور اس بار نشانہ خامنہ ای خود ہوں گے۔ اسرائیل کاٹس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی رامون ائربیس کا دورہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ میں آیت اللہ خامنہ ای کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہوں نے اسرائیل کو دھمکانا جاری رکھا تو اسرائیل کے لمبے ہاتھ مزید شدت کے ساتھ تہران اور آپ تک پہنچیں گے۔