انٹرنیشنل

غزہ میں جنگ بندی کا معاملہ، امریکی وزیر خارجہ کی نئی منطق

مشرق وسطی کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف جنگ بندی مذاکرات پر دن رات کام کر رہے ہیں' وٹکوف نے کافی کامیابی حاصل کی ہے: امریکی وزیر خارجہ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ کی نئی منطق سامنے آگئی ہے جس کے بعد یورپی ممالک سمیت اسلامی ممالک میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو کاکہنا تھا کہ مشرق وسطی کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف جنگ بندی مذاکرات پر دن رات کام کر رہے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ وٹکوف نے کافی کامیابی حاصل کی اور وہ معاہدے کے قریب ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ اب کسی بھی دن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ معاہدیکے تحت لاشوں اور نصف یرغمالیوں کو رہاکیا جائیگا اور 60 دن کی جنگ بندی کے اختتام پر باقی یرغمالیوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا، مارکو روبیو نے کہا کہ تمام امریکی رہا ہوچکے ہیں لیکن ہمیں تمام یرغمالیوں کی فکر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button